ایشیا کپ: بھارت کیخلاف نیپال کی بیٹنگ جاری

ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں نیپال کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر نیپال کے کپتان روہت پوڈیل نے کہا کہ ‘اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، آج نیپال کی کرکٹ کے لیے بہت بڑا دن ہے، ہمیں آج دنیا کے سامنے اپنی مہارت دکھانے کا موقع ملا ہے’۔

نیپال کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جگہ ٹیم میں محمد شامی کو شامل کیا گیا ہے۔

بمراہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے باعث وہ واپس بھارت چلے گئے ہیں، بمراہ اگلے میچز سے قبل واپس سری لنکا آجائیں گے۔

واضح رہے کہ نیپال اور بھارت کے درمیان یہ پہلا میچ ہے، یہ میچ سری لنکا کے پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں