شمالی وزیرستان: جرگے کے اعلان پر مشتعل افراد کا قتل کے ملزم کے گھر دھاوا، جلانے کی کوشش

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں قتل کیس کے ملزم کے گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی۔

شمالی وزیر ستان میں قبائلی جرگے نے لشکر تشکیل دے کر قاتل کا گھر گرانےکا اعلان کیا تھا، ڈنڈا بردار لشکر نے گھر پر دھاوا بول کر آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔

اس حوالے سے ڈی پی او شمالی وزیرستان نے واقعےکی رپورٹ ڈی آئی جی آپریشنز خیبرپختونخوا کو ارسال کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے بھائی اور بھابھی کو رقم کےتنازع پر قتل کیا تھا۔

ڈی پی او کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف 2 ستمبر کو تھانہ میر علی میں ایف آئی آر درج کی گئی اور جرگے نے عابداللہ کے گھر کو 3 ستمبر کو گرانےکا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق ہجوم نےملزم عابداللہ کے گھر پر دھاوا بول کر گھر کوآگ لگانے کی کوشش کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کو گرانے سے روک دیا، پولیس نے مذاکرات کیے جس کے بعد ہجوم نے علامتی طور پر گھر کی چھت پر2 ٹائرز جلائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں