قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب، 136 ارب کے منصوبوں کی منظوری کا امکان

قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گی، اجلاس میں 136 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں صحت عامہ اور گورننس کے منصوبوں کیلئے رقوم جاری کرنے پر غور ہو گا، فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کے منصوبے بھی زیر بحث آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وفاقی گورننس کی بہتری کے منصوبے بھی شامل ہوں گے، متعلقہ محکموں اور اداروں کی جانب سے فنڈز کی ڈیمانڈ کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے کا مرحلہ تاخیر کا شکار رہا ہے، فنڈز کی منظوری کھ ساتھ ہی منصوبوں پر کام کی تکمیل کی ڈیڈلائن بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں