پرویز الٰہی کی اٹک جیل میں طبیعت ناساز

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی اٹک جیل میں طبعیت ناساز ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کو کچھ دیر میں پمز اسپتال اسلام آباد لایا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پمز اسپتال میں پرویز الٰہی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے گا۔
یاد رہے کہ تین روز قبل چوہدری پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا۔

قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھاکہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی اور انہیں کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں