پاکستانی اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ اگر میری شادی مانی سے نہ ہوئی ہوتی تو میری 5 سے 6 شادیاں ہوتیں۔
اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی و ی کے پروگرام میں شریک ہوئی تھیں جس دوران ان سے سوال کیا گیا کہ اگر ان کی شادی مانی سے نہ ہوئی ہوتی تو؟ سوال پر حرا مانی نے کہا کہ اگر میری شادی مانی سے نہ ہوئی ہوتی تو میں 5 سے 6 شادیاں کرچکی ہوتی۔
اداکارہ نے بتایا کہ کیوں کہ میں بہت دل پھینک قسم کی لڑکی تھی، مجھے مانی میری پسند کے ملے جب تک وہ نہیں ملے تھے تو مجھے ہر دوسرا لڑکا اچھا لگتا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ مانی سے شادی کے بعد میری ترقی ہوگئی ہے میں اسٹار بن گئی ہوں لیکن اگر میری مانی سے شادی نہ ہوئی ہوتی تو میری بہت سی شادیاں ہوچکی ہوتیں۔
اداکارہ نے اپنے کیرئیر پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ اصل زندگی میں انسپریشن میری امی ہیں اور وہ خود میں ایک ہیروئن تھیں، آغاز میں میں انہیں ہی گانا سنتے ہوئے دیکھتی تھی۔
واضح رہے کہ 4 سال قبل حرا مانی نے ثمینہ پیرزادہ کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ میری دوست اور مانی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور میں مانی کی بہت بڑی مداح تھی۔
حرا نے انکشاف کیا کہ اس وقت وہ بھی ایک بینکر سے رشتے میں تھیں اور جلد دونوں کی شادی ہونے والی تھی لیکن انہوں نے دوست کے موبائل سے چھپ کر مانی کا نمبر نکالا اور ان سے بات چیت شروع کردی۔
تاہم حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں حرا نے اپنے بیان پر وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مانی اور ان کی دوست کے بیچ نہ منگنی ہوئی تھی نہ کچھ اور تھا، ثمینہ پیرزادہ نے سوال کیا تو میں نے یہ قصہ ویسے ہی شیئر کردیا، مجھے لگتا ہے اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے، ہر کسی کی اپنی ذاتی زندگی ہوتی ہے اور کوئی کسی کی طرح نہیں بن سکتا، سب کی اپنی شخصیت ہے، کبھی وہاں شادی نہیں ہوتی جہاں ہم چاہتے ہیں’۔