یوم دفاع و شہدا: نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کی یادگارِ شہدا پر حاضری

اسلام آباد: یوم دفاع و شہدا پاکستان کے موقع پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر نے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

1965 کی جنگ میں دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے والے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج ملک بھر میں شہدا اور غازیوں کا دن منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے اسلام آباد میں قائم یادگار شہدا پر حاضری دی جہاں انہوں نے پھول رکھے اور دعا کی۔
نگران وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان کو انتہا پسندی، دہشتگردی اور بیرونی جارحیت جیسے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت اور ترقی کے خلاف ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، محنت اور لگن سے ہر طرح کے سکیورٹی اور معاشی چیلنجوں سے پاکستان کی حفاظت کریں گے۔

نگران وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا دیرینہ تنازع خطے کے امن و سلامتی کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے، عالمی برادری کو آگے بڑھ کر اس مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں