ویڈیو: ٹرین میں سفر کرنیوالی خاتون نے اپنے ساتھ موجود بکری کا بھی ٹکٹ خرید لیا

ٹرین یا کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافر کے لیے ٹکٹ کا حصول لازمی ہوتا ہے مگربھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں خاتون نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین میں ساتھ سفر کرنے والی اپنی بکری کا بھی ٹکٹ لے لیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ٹرین میں بکری کو اپنی مالکن کے ساتھ سوار دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کے ساتھ اس کی بکری ٹرین میں موجود ہے اور ٹرین میں ٹکٹ چیک کرنے والے افسر نے خاتون سے ٹکٹ مانگا۔
اس دوران ٹکٹ چیکر نے خاتون سے بکری سے متعلق پوچھا جس پر انہوں نے اپنی بکری کا بھی ٹکٹ خرید لیا۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور خاتون کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں