صوابی: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی تباہی کا ایک ذمہ دار آج اٹک جیل میں قید ہے۔
صوابی میں جلسے سے خطاب میں سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ آج تین بڑی پارٹیاں پنجاب، سندھ اور اسلام آباد کی تقسیم پر لڑ رہے ہیں، حکومت کہتی ہے کمپنیوں کا خسارہ کم ہوگا توبجلی نرخ کم ہوں گے، وزرا کو صرف غریب عوام کی بجلی چوری دکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق خیبرپختونخوا سے کم قیمت پر بجلی خرید کر واپس مہنگی دیتا ہے، وفاقی حکومت صوبے کے وسائل پر ڈاکا ڈال رہی ہے جب کہ صوبے کی تباہی کا ایک ذمہ دار آج اٹک جیل میں قید ہے۔