لکی مروت میں ہائی وولٹیج تاروں کے کرنٹ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ لکی مروت کے علاقے تترخیل کے قریب پیش آیا۔
پیسکو ذرائع کا بتانا ہےکہ شہباز خیل سے حیات خیل تک نئی لائن بچھائی جارہی تھی جس کے لیے چاروں افراد بجلی کی11 ہزار کلو واٹ کی لائن پر کام کررہے تھے کہ انہیں کرنٹ لگ گیا۔
ریسکیو کے مطابق کام کے دوران گرڈ اسٹیشن سے اچانک لائن میں کرنٹ آگیا جس سے چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔