مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللہ کا کہنا ہے کہ بلاول کو نہ جانے کس نے کہہ دیا تھاکہ آپ وزیراعظم بن جائیں گے۔
ایک بیان میں سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ نگران حکومت پیپلز پارٹی کی منشاکے مطابق نہیں آئی اور سندھ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ہاتھ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول کو نہ جانے کس نے کہہ دیا تھاکہ آپ وزیراعظم بن جائیں گے، بلاول میں اتنا اعتماد آگیا تھاکہ انہوں نےکہا کہ پہلے دونوں اسمبلیاں توڑیں پھر الیکشن کا سوچیں گے۔
دوسری جانب پی پی سینیٹر تاج حیدر نے 90 روز میں الیکشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کا رویہ انتہائی غیر مہذب اور توہین آمیز ہے، اجلاس بلانے کے معاملے پر توہین 2، 4 سینیٹروں کی نہیں پورے سینیٹ کی ہوئی ہے۔