’خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا‘ ، بھارتی دوشیزہ پاکستانی کرکٹر پر فدا

کولمبو میں پاک بھارت میچ کیلئے آئی ایشا شاہ نامی بھارتی لڑکی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کی بھی دیوانی ہوگئی۔

نسیم شاہ کی بھارتی فین ایشا شاہ پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے گزشتہ روز بھارت کے شہر ممبئی سے کولمبو پہنچی تاہم میچ معطل کیے جانے کے بعد ایشا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران فاسٹ بولر کے قصیدے پڑھتے ہوئے کہا کہ خدا نے بنایا تو کیا بنایا نسیم شاہ بنایا۔

بھارتی لڑکی کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ بہت خوبصورت ہیں ان کی Reels بھارت میں بھی ٹرینڈ کرتی ہیں، میرا نہیں خیال کسی کی خوبصورتی کی تعریف کرنا کوئی گنا ہ ہے؟ نسیم شاہ سمیت پاکستان کے سارے کھلاڑی بھارت حتیٰ کہ پوری دنیا میں مشہور ہیں۔
ایشا شاہ نے کہا کہ وہ کل میچ دیکھنے ایک بار پھر اسٹیڈیم پہنچے گی جس پر ان کے ساتھی نے صحافی سے آج فاسٹ بولر سے ایشا کی ایک ملاقات کروانے کی درخواست کی۔

ایشا شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں سارے کھلاڑی اچھے ہیں لیکن میرا فیورٹ نسیم شاہ ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی موسمیاتی ویب سائٹ نے کولمبو میں آج بھی تیز بارش کی پیش گوئی کردی ہے، اتوار کو ہونے والے مقابلے کو بھی بار بار بارش کی وجہ سے معطل کردیا گیا تھا۔

بھارت نے 24.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے تاہم بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا تھا اور معطل کر دیا گیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں