یو این جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر کا نمائندہ وفد بھی شرکت کریگا

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں آزاد جموں وکشمیر کا نمائندہ وفد بھی شرکت کرےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کی قیادت میں 6 اراکین اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر اسمبلی کا نمائندہ وفد او آئی سی رابطہ گروپ کی دعوت پر اجلاس میں شریک ہوگا، وفد اسلامی سربراہی تنظیم کے نمائندگان سے ملاقات کرے گا۔

اجلاس میں او آئی سی رابطہ گروپ جموں کشمیر کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کرےگا جب کہ مقبوضہ جموں کشمیر کی ابتر صورتحال کو اجاگر بھی کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عالمی برادری کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں