خیبرپختونخوا: ایف آئی اے نے ایک سال میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر برآمد کیے

پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) خیبرپختونخوا ریجن نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ہنڈی حوالہ کے خلاف کارروائیاں تیز کی ہیں۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران 440 کارروائیاں کی گئیں جس دوران 44 دکانوں کو سیل کیا گیا جب کہ 519 افراد کو گرفتار کرکے ان سے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالربھی برآمد کیے گئے۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گزشتہ 3 ماہ میں44 افراد کو گرفتارکرکے مقدمات درج کیے گئے۔

ڈائریکٹر ایف آئی آے کے مطابق بیرون ممالک میں حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کیخلاف انٹرپول سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں