پنجاب کے مختلف شہروں کے بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیے۔
لاہور بورڈ نے ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحانات کے نتائج جاری کردیے جس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں ایک لاکھ 86 ہزار 581 طلبا و طالبات نے حصہ لیا جس میں ایک لاکھ 49 ہزار طلبا و طالبات پاس ہوئے اوریوں انٹرمیڈیٹ میں کامیابی کا تناسب 58 فیصد رہا۔
انٹر بورڈ کے مطابق امتحانات میں طلبا کی کامیابی کا تناسب 48.86 اور طالبات کا 66.82 فیصد رہا۔
دوسری جانب تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے بھی انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیے۔
کنڑولر امتحانات کے مطابق امتحانات میں 99 ہزار 874 امیدواروں نے شرکت کی اور 65 ہزار 837 امیدوار کامیاب ہوئے جب کہ امتحانات میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 65.92 فیصد رہا۔
اسی کے ساتھ تعلیمی بورڈ بہاولپور نے بھی انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں کامیابی کا تناسب 57.46 فیصد رہا۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحان میں 57 ہزار 443 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 33 ہزار 6 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
سرگودھا بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج جاری کردیے، امتحانات میں 52 ہزار 868 امیدوران نے حصہ لیا اور 33 ہزار636 امیدوار نےکامیاب سمیٹی۔
ڈی جی خان میں بھی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ہے، امتحان میں 57 ہزار 512 امیدواروں نے شرکت کی اور 38 ہزار438 امیدوارکامیاب ہوئے۔