ویلکم 3 میں نہ لینے پر اداکار ناناپاٹیکر پھٹ پڑے

بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فلم ویلکم کے تیسرے سیکوئل میں نہ لینے پر نانا پاٹیکر نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلکم 3 کا نام ویلکم ٹو دی جنگل ہے، فلم سازوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب فلم میں اُدے بھائی (نانا پاٹیکر) اور مجنو بھائی (انیل کپور) نظر نہیں آئیں گے بلکہ ان کی جگہ پر منا بھائی ایم بی بی ایس کی جوڑی سنجے دت اور ارشد وارثی فلم کا حصہ ہیں۔

اپنی نئی فلم ویکسین وار کے ٹریلر لانچ کے موقع پر ویلکم 3 سے نکالے جانے پر بات کرتے ہوئے نانا پاٹیکر نے کہا کہ ‘شاید میں بہت بوڑھا ہوگیا ہوں تبھی انہوں نے مجھے ویلکم 3 کے لیے کاسٹ نہیں کیا’۔

انہوں نے فلم ویلکم تھری کے پروڈیوسرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‘شاید دا ویکسین وار کے فلم سازوں کو ایسا نہیں لگتا کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں، اس لیے انہوں نے مجھے فلم کے لیے کاسٹ کرلیا’۔

واضح رہے کہ فلم ویلکم 2007 کی سپرہٹ فلم تھی جس میں نانا پاٹیکر، اکشے کمار اور انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

فلم میں کترینہ کیف بھی تھیں، اس کے علاوہ پاریش راول بھی فلم کا حصہ تھے۔

ویلکم میں انیل کپور اور نانا پاٹیکر کے کرداروں کو شائقین نے بہت پسند کیا تھا اور فلم کے ڈائیلاگ پر میمز اب تک سوشل میڈیا پر گردش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ فلم کا دوسرا سیکوئل ’ویلکم بیک‘ 2015 میں ریلیز کیا گیا تھا جس میں دونوں اداکار شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں