اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے آج اپنے اجلاس میں شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مئی میں مہنگائی 38 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی تھی جبکہ اگست 2023 میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 27.4 فیصد ہوئی۔
https://x.com/StateBank_Pak/status/1702287684373532750?s=20
خیال رہے کہ غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز نے چند ماہ قبل ایک سروے کے ذریعے دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر پاکستان میں شرح سود ایک فیصد اضافے سے 23 فیصد تک ہو سکتی ہے۔
بعد ازاں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ 22 فیصد شرح سود کاروبار کے لیے تباہ کن ہے لیکن یہ ہماری مجبوری ہے۔