بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جانوروں کے چراہ گاہ میں گھسنے پر دو قبائل میں جھگڑے کے باعث فائرنگ سے 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع داتیا کے گاؤں رینڈا میں دنگی اور پل قبائل کے درمیان چراہ گاہ میں گھریلو جانوروں کے گھسنے پر جھگڑا ہوا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ تین روز قبل دنگی اور پل قبائل کے دو افراد کے درمیان جانوروں کے چراہ گاہ میں گھسنے پر تکرار ہوئی تھی، دونوں قبائل کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں قبائل کے افراد گزشتہ روز ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔