عالمی ریکارڈ یافتہ دنیا کا طویل القامت کتا 3 سال کی عمر میں چل بسا

دنیا کا سب سے طویل القامت کتا تین سال کی عمر میں کینسر کے سبب چل بسا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق زیوس کو 2022 میں ایک میٹر طویل القامت ہونے کے باعث دنیا کے سب سے لمبے کتے کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا، اس کی عمر 3 سال تھی اور نومبر میں وہ 4 سال کا ہونے والا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ زیوس کو ٹانگ کی سرجری کے دوران نمونیا بھی ہوگیا تھا جس سے اس کی موت ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گریٹ ڈین نامی نسل کا یہ کتا امریکی ریاست مشی گن کے ایک خاندان کا پالتو تھا، اس خاندان نے کتے کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور بتایا کہ آخری لمحات میں زیوس اپنی مالکن کی گود میں تھا۔

کتے کی مالکن کا کہنا ہے کہ جب وہ 8 ہفتوں کا تھا کہ تو ان کے بھائی نے یہ کتا بطور تحفہ انہیں دیا تھا، زیوس اپنے لمبے قد کی وجہ سے کچن کے سنک سے پانی بھی خود پی لیتا تھاا ور کاؤنٹر پر رکھی چیزوں کو اٹھا کر کھالیتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں