لندن سے لاس اینجلس کے لیے ورجن اٹلانٹک کی پرواز کو ہنگامی صورتحال میں واپس ہیتھرو ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ورجن اٹلانٹک کی پرواز وی ایس 23 مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجکر 7 منٹ پر لندن کے ہیتھرو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے امریکا کے لاس اینجلس ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔
بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ ٹیک آف کے نصف گھنٹے بعد تک برطانیہ کی فضائی حدود میں ہی تھا کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
فلائٹ ریڈار کو بھی طیارے سے ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے۔
روانگی کے لگ بھگ سوا گھنٹے بعد برطانوی ائیرلائن کا طیارہ واپس ہیتھرو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔