جی بی ایل اے 13 استور ون کے ضمنی الیکشن کا نتیجہ روکنے کا نوٹیفکیشن معطل

گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے ضمنی الیکشن کے نتائج روکنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

گلگت میں 9 ستمبر کو ہونے والے جی بی ایل اے 13 استور ون کے ضمنی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن نے روک لیے تھے جس پر پی ٹی آئی کے محمد خور شید خان نے نتائج روکنے کے فیصلے کے خلاف چیف کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

پی ٹی آئی امیدوار کی درخواست پر چیف کورٹ گلگت بلتستان نےالیکشن کمیشن کا نتائج روکنےکا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

جی بی ایل اے 13 استور ون کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کےخورشید احمد 6164 ووٹ لے کر آگے ہیں اور (ن) لیگ کےفرمان علی 4899 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں