لاہور: بیٹے کی خواہش مند خاتون نے تیسری بیٹی کی پیدائش پر دل برداشتہ ہوکر اسپتال کی ایمرجنسی سے چھلانگ لگا دی۔
جنرل اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لیا گیا تھا۔
انتظامیہ کا بتانا ہے کہ خاتون بیٹے کی خواہش مند تھی لیکن تیسری بیٹی کے پیدائش پر افسردہ ہوکر اس نے جنرل اسپتال کی سرجیکل ایمرجنسی سے چھلانگ لگا دی۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ خاتون نے لیبر روم کے واش روم کی کھڑکی سے نیچے چھلانگ لگائی جس کے باعث وہ بری طرح زخمی ہوگئیں اور اب خاتون تشویشناک حالت میں نیورو ایمرجنسی میں داخل ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی انکوائری کے لیے 5 رکنی کمیٹی بنا دی ہے جس کے سربراہ یورولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر خضر حیات ہوں گے۔