پیرس: کسٹم حکام کا ائیرپورٹ سے بندروں کی سیکڑوں کھوپڑیاں پکڑنے کا انکشاف

پیرس کے کسٹم حکام نے ائیرپورٹ سے بندروں کی سیکڑوں کھوپڑیاں پکڑنے کا انکشاف کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کے چارلس ڈی گوالے ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم حکام نے انکشاف کیا ہےکہ گزشتہ سال کے آخری 7 مہینوں میں انہوں نے ائیرپورٹ سے بندروں کی 400 کھوپڑیاں پکڑی ہیں۔

پیرس کے سب سے بڑے ائیرپورٹ پر تعینات کسٹم ایجنٹس نے بتایا کہ انہوں نے مئی سے دسمبر 2022 کے درمیان 392 پوسٹڈ پیکجز پکڑے جس میں بندروں کی کھوپڑیاں موجود تھیں جنہیں امریکا بھجوایا جارہا تھا۔

حکام کا بتانا ہےکہ زیادہ تر پیکجز میں کھوپڑیاں، ہڈیاں اور دیگر اعضا تھے جب کہ حکام نے قانونی طور پر قابل فروخت کسی بھی چیز کو قبضے میں نہیں لیا ہے۔

حکام کے مطابق منشیات، اسلحہ اور انسانوں کی اسمگلنگ کے بعد ان اشیاء کی ٹریفیکنگ سب سے زیادہ منافع بخش کام ہے جس میں سالانہ 8.5 سے 21.5 بلین ڈالر کمائے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں