اسلام آباد: ملک میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن میں اب تک 7 ارب سے زائد کی وصولیوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ٹوئٹر پر سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بجلی چوروں سے 7 ارب 88کروڑ 90 لاکھ روپے وصول کرلیے گئے ہیں اور اب تک 2301 بجلی چور گرفتار کیے گئے ہیں۔
سیکرٹری توانائی نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف 15 ہزار 47 ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں۔
راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم جرمانوں اور وصولیوں کے لیے نہیں مفت خوری کے رویے میں تبدیلی کے لیے ہے۔
https://x.com/Rashidlangrial/status/1705458833072476244?s=20