قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کی شادی کی تقریب حال ہی میں کراچی میں ہوئی جب کہ دونوں کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوا۔
شادی میں معروف کرکٹرز سمیت شوبز اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی، اب شاہین نے شادی اور ولیمے سے فارغ ہوکر سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کیا۔
فاسٹ بولر نے سسر شاہد آفریدی کے ہمراہ شادی اور اہلیہ انشا کے ساتھ ولیمے کی تصویر شیئر کی۔
https://x.com/iShaheenAfridi/status/1705264837402534158?s=20
شاہین آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی یہ دونوں تصاویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہیں۔
شاہین اور انشا کی اس تصویر میں دونوں کا چہرہ نظر نہیں آرہا بلکہ ان کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھوں میں دکھائی دے رہے ہیں۔
ان خوبصورت تصاویر کے ساتھ شاہین آفریدی نے پیغام بھی لکھا اور شادی پرآنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
شاہین نےکہا ’آپ سب کی نیک خواہشات و تمناؤں کا شکریہ، یہ کسی خاص انسان کے ساتھ پیار محبت اور خوشیوں کی شروعات ہے‘۔
دوسری جانب انسٹاگرام پر شاہین اور انشا کے ولیمے کی تصاویر لینے والی فوٹوگرافر نے بھی ان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہین کا چہرہ دکھائی دے رہا ہے لیکن انشا کا محض ہاتھ ہی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CxgfWA0rz9n/?utm_source=ig_web_button_share_sheet