بہاولنگر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی اطلاع پر مکلوڈ گنج بائی پاس کے قریب چھاپہ مارا گیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کے بعد اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس پرڈاکوؤں نے اندھا دھند گولیاں برسائیں اور ان کے دو ساتھی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جب کہ تین ڈاکو فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مارے گئے اور فرار ہونے والے ڈاکو ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔