بھارت میں ادھار کی رقم پر سود نہ دینے پر بااثر افراد نے دلت خاتون کو برہنہ کرکے اس پر پیشاب کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بہار میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے گاؤں کے بااثر شخص سے 1500 روپے قرض لیا تھا جس پر سود ادا نہ کرنے پر اس کی اہلیہ سے انسانیت سوز سلوک کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بااثر شخص اور اسکے بیٹے نے قرض پر سود ادا نہ کرنے پر خاتون کو برہنہ کیا اورپھر اس کے منہ پر پیشاب کیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ خاتون کے شوہر نے پرمود سنگھ نامی شخص سے 1500 روپے لیے تھے جو وہ ادا کرچکا تھا لیکن قرض دینے والا شخص ان پیسوں پر سود کا مطالبہ کررہا تھا جو انہوں نے دینے سے انکار کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے پولیس سے کی جانے والی شکایت میں تشدد کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کے گھر والوں نے بتایا کہ گاؤں کے بااثر افراد نے اسے ہفتے کی رات گھر بلایا جہاں یہ واقعہ پیش آیا، خاتون وہاں سے جان بچانے کے لیے آدھی رات کو برہنہ ہی سڑک پر آگئی۔