بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو نے کیمرون گرین کے اوور میں لگاتار چار چھکے جڑ دیے۔
بھارت نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیتی، اتوار کو کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارتی بلے بازوں نے آسٹریلیا کو 400 رنز کا بڑا ہدف دیا۔
میچ بارش سے متاثر ہوا جس کے باعث آسٹریلیا کو 33 اوورز میں 317 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں کینگروز 217 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔
تاہم کیمرون گرین کے اوور میں سوریا کمار نے اپنا بلا جو گھمایا تو کوئی انہیں روک نہ سکا۔
https://x.com/BCCI/status/1705917611056456023?s=20
43 ویں اوور میں سوریا نے یکے بعد دیگرے 4 چھکے لگاکر بھارتی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
بلے باز نے 37 گیندوں پر 72 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، اس کے علاوہ شریاس ائیر نے 90 گیندوں پر 105 جب کہ شبمن گل نے 97 گیندوں پر 104 رنز اسکور کیے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان سے ون ڈے رینکنگ کی نمبر ون پوزیشن چھین لی، اس کے علاوہ بھارت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ رینکنگ میں بھی نمبر ون پر ہے۔