محکمہ موسمیات نے مون سون کے آخری اسپیل کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے مون سون کے آخری اسپیل کی پیشگوئی کردی، 28 سے 30 ستمبر کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 تا 30 ستمبر کو کشمیر،گلگت بلتستان، چترال ، دیر، سوات ،ایبٹ آباد میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بالائی کے پی،کشمیر، گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 ستمبر کو اسلام آباد، راولپنڈی،پنجاب،کے پی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ چکوال،مردان،پشاور،بنوں،وزیرستان سمیت بالائی پنجاب میں بھی بارشیں متوقع ہیں
علاوہ ازیں 28، 29 ستمبر کو ژوب،برکھان،ڈی جی خان ،ملتان، بہاولپور، بہاولنگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں