ورلڈ آف اسٹیٹسٹک کی جانب سے دنیا کے ناخوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان کا 30 واں نمبر ہے۔
سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ورلڈ اسٹیٹسٹک کے یہ اعدادو شمار اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کیے جس میں انہوں نے پاکستانیوں کو خوش رہنے کا آسان حل بتا دیا۔
پاکستان کے ناخوش ترین ممالک میں 30 واں نمبر آنے پر شنیرا اکرم نے کہا کہ زیادہ برا نہیں ہے۔
انہوں نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ اگر ہم کرکٹ میچز جیتنا شروع ہوجائیں تو ہم ناخوش ترین ممالک کی فہرست میں 30 ویں نمبر سے 130 نمبر پر باآسانی آجائیں گے۔