آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا لگا ہے اورکینگروز ٹیم کے اہم اسپنر انجری سے نجات نہیں پا سکے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسپنر ایشٹن اگر پنڈلی کی انجری سے نجات نہیں پا سکے ہیں جس کے باعث ان کا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ ایشٹن اگر کو انجری جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہوئی، ایشٹن اگر کی جگہ تنویر سنگھا کو شامل کیا جا سکتا ہے جو بھارت کے خلاف حال ہی میں کھیلی گئی 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ تھے۔
آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے، آسٹریلین ٹیم کی قیادت فاسٹ بولر پیٹ کمنز کریں گے جبکہ ابتدائی اسکواڈ میں ایشٹن اگر کا نام بھی شامل ہے۔