بالی وڈ سے حال ہی میں 3 فلموں کی پیشکش آئی: اداکار سعود

پاکستان کے معروف اداکار سعود کا کہنا ہے کہ انہیں حال ہی میں بالی وڈ سے 2 سے 3 فلموں کی پیشکش آچکی ہیں لیکن پاکستان سے کسی ایک فلم کی بھی پیشکش نہیں ہوئی۔

اداکار سعود حال ہی میں اہلیہ جویریہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے مستقبل میں کی جانے والی فلمز سے متعلق سوال کیا۔

سوال کے جواب میں سعود کا کہنا تھا کہ حال ہی میں انہیں پڑوسی ملک ( بالی وڈ) سے تین فلمز کی آفر آچکی ہے، بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر کی جانب سے ایک فلم کی آفر دی گئی۔

اداکار نے کہا کہ حال ہی میں اداکارعلی خان اور میں نے ’ ہم سب‘ نام سے فلم کی شوٹ مکمل کی ہے، اس فلم کے دوران ہی بالی وڈ کے ایک بڑے ڈائریکٹر نے مجھے اور علی خان کو فلم کی آفر دی۔

سعود کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بھی بالی وڈ سے ایک سے دو فلموں کی پیشکش کی جاچکی ہے لیکن پاکستان سے اب تک کسی فلم کی آفر نہیں ہوئی۔

سعود کو پاکستان میں کسی فلم میں آفر نہ ملنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ کا کہنا تھا اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے جو لوگ اس وقت فلمز پر پیسہ لگا رہے ان کی خواہش ہے کہ ہم ہی فلم میں ہیرو کا کردار نبھائیں کسی اور کو کیو ں آنے دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں