خوفناک حادثے کا شکار ہونیوالے انگلش کرکٹر فلنٹوف کے کوچنگ پینل میں شامل ہونیکا امکان

انگلینڈ کےسابق کرکٹر اینڈریو فلنٹوف کا انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچنگ پینل میں شامل ہونے کاامکان ہے ۔

انگلینڈ اور بھارت کےدرمیان ٹیسٹ سیریز 25 جنوری سے شروع ہوگی جس کیلئے اینڈریو فلنٹوف کو کوچنگ پینل میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق فلنٹوف جنوری میں بھارت کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کوچنگ کرسکتے ہیں، انگلینڈ کرکٹ بورڈ فلنٹوف کو معاوضے کےعوض کوئی رول دینا چاہتاہے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے کوچ میتھیو موٹ کا کہنا ہے کہ اینڈریو فلنٹوف مستقبل میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےساتھ کا م کریں گے، ہمیں ان کی موجود گی سے اچھا لگے گا۔

واضح رہے کہ اینڈریو فلنٹوف نیوزی لینڈکےخلاف سیریز میں بھی انگلینڈ ٹیم کے ساتھ بغیر معاوضے کے کام کر چکے ہیں، وہ گزشتہ سال دسمبر میں خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں