سوئی ناردرن نے اسلام آباد کے قریب گیس کا ڈیڑھ کلومیٹر طویل غیرقانونی نیٹ ورک پکڑ لیا

سوئی ناردرن نے اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں گیس کا ڈیڑھ کلومیٹر طویل غیر قانونی نیٹ ورک پکڑ لیا۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس چوروں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران اسلام آباد کے علاقے ونی گجراں میں گیس کا ڈیڑھ کلومیٹر طویل غیرقانونی نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق محکمے کی ٹاسک فورس نے کارروائی کے بعد غیر قانونی پائپ قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ، جی پندرہ، چٹھہ بختاور اور بگا شیخاں میں بھی گھریلو کنیکشنز کے غیر قانونی کمرشل استعمال میں ملوث 8 صارفین کے کنکشنز منقطع کردیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں