چین میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان نے خواتین کے ائیرپسٹل شوٹنگ مقابلوں میں برانز میڈل جیت لیا۔
یہ میڈل قومی شوٹر کشمالہ طلعت نے جیتا ہے جنہوں نے 10 میٹر ائیرپسٹل مقابلوں میں برانز کا میڈل حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا۔
مقابلے میں کشمالہ کا اسکور 218.2 رہا جب کہ ایونٹ میں پہلی 2 پوزیشنز بھارتی پلیئرز کے نام رہیں۔
دوسری جانب ایشین گیمز میں گالف کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا جس میں پہلے روز پاکستانی پلیئرز کا غیر متاثر کن آغاز رہا۔
گالف کے مقابلوں میں پہلے روز پاکستان کے سلمان جہانگیر پار اسکور 72 کے ساتھ 47 ویں پوزیشن پر رہے جب کہ قاسم علی ایک اوور پار کے ساتھ 53 ویں نمبر پر ہیں۔