بھارت: مندر سےکیلاچرانےکے الزام میں ہندو انتہاپسندوں کے ہاتھوں مسلمان نوجوان قتل

بھارت میں مسلم دشمنی کا ایک اور ہولناک واقعہ پیش آگیا، انتہاپسند ہندوؤں نے مندر سے کیلا چرانے کا الزام لگا کر مسلمان نوجوان کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

دوسری جانب علی گڑھ میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے مسلمان نوجوان کو ٹوپی پہننے پر ہراساں کرنے کا واقعہ بھی پیش آیا۔بھارتی پروفیسر اشوک سوائن نے ٹوپی پہننے پر مسلمان نوجوان کو ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ہراساں کرنے کے واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر شیئرکردی۔

پروفیسر اشوک سوائن نے اپنی پوسٹ پر بتایا مسلمان نوجوان کی بہن نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھ کر انتہاپسندوں سے اپنے بھائی کو بچایا۔

اپنی پوسٹ میں پروفیسر اشوک سوائن نے لکھا کہ تصور کریں کہ مودی کے بھارت میں مسلمان ہونا کیسا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں