ورلڈکپ: پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشن میں 6 فٹ 9 انچ لمبا بولر سب کی توجہ کا مرکز

آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن میں حیدرآباد دکن کے 6 فٹ 9 انچ لمبے قد والے فاسٹ بولر نے بھی شرکت کی۔

نوجوان فاسٹ بولر نشانتھ سارا نو پاکستان کے پریکٹس سیشن میں نیٹ بولر بننے پر مشہور ہو گئے۔ پاکستان کے فاسٹ بولرز کے ساتھ ٹریننگ کرنے اور پاکستانی بیٹرز کو بولنگ کرانے پر نشانتھ سارا نو نے بھارتی میڈیا کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

نشانتھ سارانو حیدر آباد کے انڈر 19 بولر ہیں جنہوں نے پاکستانی کیمپ کو بہت متاثر کیا۔ نیٹ سیشن کے لیے کئی فاسٹ بولرز دستیاب تھے لیکن پاکستانی بولنگ کوچ مورنے مورکل نے نشںانتھ سارانو کا انتخاب کیا۔نشانتھ سارانو کو شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی طرح 140 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے کے لیے اسپیڈ بڑھانے کا کہا گیا اور نشانتھ سارانو نے فخر زمان سمیت پاکستانی ٹیل اینڈرز کو بولنگ کی۔

نشانتھ سارانو کا کہنا ہے میں اس وقت 125 سے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر سکتا ہوں، مورنے مورکل نے مجھے اسپیڈ بڑھانے کے لیے کہا۔

نوجوان فاسٹ بولر کا کہنا ہے پاکستانی ٹیم کا ابھی قیام حیدر آباد میں ہے، اگلے سیشنز میں بھی نوجوان فاسٹ بولر شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں