چیئرمین پی سی بی کے بھارت کو دشمن ملک کہنے پر سوشل میڈیا صارفین کا رد عمل

بھارت کو دشمن ملک کہنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین ذکا اشرف کو سوشل میڈیا پر ایک طرف تنقید کا سامنا کرنا پڑ ا تو دوسری طرف کئی لوگ ان کے حق میں بول پڑے۔
https://x.com/SharyOfficial/status/1707296574185861133?s=20
چیئرمین پی سی بی کے بیان کے بعد بھارتی مبصر وکرانت گپتا نے کہا کہ ذکا اشرف نے نو بال کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا بھارت میں زبردست استقبال ہوا، پاکستانی کھلاڑیوں کے دشمن ذکا اشرف خود ہیں۔

ایک پاکستانی صارف نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ شانت ہو جائیے جناب، یہ ایک سیاسی اصطلاح ہے جو دونوں ملک ایک دوسرے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا تھا کہ ہم نے کھلاڑیوں کا معاوضہ بڑھایا تاکہ دشمن ملک میں پاکستان کیلئے کھیلنے جاتے وقت ان کے حوصلے بلند ہوں۔

چیئرمین پی سی بی کی جانب سے بھارت کو دشمن ملک کہنے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثر کا اظہار کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں