قومی ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کل صبح پاکستان ٹیم کو جوائن کرینگے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کل صبح پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے۔

مکی آرتھر آج انگلینڈ سے بھارت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ،مکی آرتھر حیدر آباد دکن میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

گزشتہ روز پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 346 رنز کا ہدف با آسانی 44 ویں اوورمیں حاصل کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں