آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارتی شہر تھیرووننتھاپورم پہنچے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو بھارتی شہر کا نام لینے میں مشکل کا سامنا رہا۔
جنوبی افریقا کےکرکٹرز بھارت کے شہر تھیرووننتھا پورم کا نام بمشکل ہی لے پائے اور کھلاڑیوں کے شہر کا نام لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
جنوبی افریقا کی ٹیم ان دنوں کیرالہ کے شہر تھیرووننتھاپورم میں موجود ہے جہاں جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کا آج وارم اپ میچ شیڈولڈ ہے۔
https://x.com/ShashiTharoor/status/1708457489002533057?s=20
تاہم اس دوران بیشتر کھلاڑی شہر کا نام نہ پکار سکے جب کہ کئی نے مضحکہ خیز انداز میں نام لیا۔
جنوبی افریقی کرکٹرز کیشو مہاراج، ربادا اور لنگی نگیدی درست انداز میں نام لینے میں کامیاب ہوئے لیکن اینرخ کلاسن کئی بار کی کوشش میں بھی نام نہ پکار سکے۔
دوسری جانب کرکٹر کلاسن شہر کا پرانا نام تریوندرم لینے میں کامیاب ہو گئے۔
جمعہ کو بارش کی وجہ سے جنوبی افریقا اور افغانستان کا میچ تھیرووننتھاپورم میں نہیں ہوسکا تھا۔