ویڈیو: بھارتی اداکارہ سے لائیو ویڈیو پر بات کرنیوالے لڑکے کی ماں کے ہاتھوں لائیو چھترول

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار اونیت کور سے انسٹاگرام لائیو پر بات کرنا مداح کو مہنگا پڑگیا۔

اداکارہ اونیت کور کے انسٹاگرام لائیو کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں ہوا کچھ یوں کہ انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ اپنے مداحوں سے لائیو گفتگو کر رہی تھیں کہ اس دوران انہیں ایک عجیب صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے لائیو گفتگو کررہی ہیں اور اس دوران ایک مداح کو اپنے ساتھ لائیو لیتی ہیں۔
https://x.com/gharkekalesh/status/1708118591831482508?s=20

گفتگو کرنے کے بعد اونیت مداح کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور اسے اپنا خیال رکھنے کا کہتی ہیں کہ اس دوران مداح کی والدہ غصے میں بپھری ہوئی اس کے پیچھے آجاتی ہیں اور فوراً ہی اس کی پٹائی کرنا شروع کردیتی ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ وہ اپنے بیٹے سے پوچھنا شروع کردیتی ہیں کہ یہ لڑکی کون ہے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکے کی والدہ سمجھتی ہیں کہ وہ اپنی گرل فرینڈ سے بات کر رہا ہے، تب ہی اس کی پٹائی لگانا شروع کردیتی ہیں جب کہ اس دوران اداکارہ پریشان ہونے کے ساتھ ساتھ مسکراتی ہوئی بھی نظر آرہی ہیں۔

انسٹاگرام پر لائیو گفتگو کے دوران یہ پورا منظر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکا ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں