کوہلو میں دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

لیویز حکام کے مطابق لیویز کیو آر ایف فورس نے کوہلو کی تحصیل کاہان میں کارروائی کی، یہ کارروائی 11 گھنٹوں تک جاری رہی جس میں 40 سے زائد لیویز افسران واہلکاروں نے شرکت کی۔

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے کمپاؤنڈ سے 3 اینٹی ٹینک مائنز، 8 اے پی ایمز، 2 اے پی ایم ، 4 آر پی جی 7، 4 بی ایم 12 میزائل، 5 ہینڈ گرنیڈ اور ایک کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا جب کہ اس دوران 7۔12 گن بھی برآمد ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں