(ن) لیگ اور مولانا فضل الرحمان کو اندھیرے کے سوا کچھ نہیں ملے گا: خورشید شاہ

پی پی رہنما خورشید شاہ نے سابق اتحادیوں پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ اور مولانا فضل الرحمان غلط راستے پر چل رہے ہیں۔

ایک بیان میں خورشید شاہ نے (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میاں صاحب آپ ڈریں نہیں آجائیں، الیکشن کروائیں، جیل جائیں گے تو بھی ہیر وبن کرجائیں گے، اگرسزا ہے تو اس کے خلاف اپیل بھی ہے، راستہ بھی ہے وہ آپ کو مل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اگر آپ کو حکومت بنانے میں ووٹ کم ہوئے یا مشکلات ہوئیں تو پیپلزپارٹی سپورٹ کرے گی، اگر آپ کو حکومت کرنےکے لیے آنا ہے تو ہم حکومت دیں گے لیکن الیکشن تو کروائیں۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ اور مولانا فضل الرحمان غلط راستے پر چل رہے ہیں، ان کو اندھیرے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں