بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی بھی میچ کی ٹکٹیں مانگنے والوں سے پریشان ہوگئے۔
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’جیسا کہ ورلڈکپ شروع ہوچکاہے تو میں اپنے تمام دوستوں سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ مجھ سے ٹکٹ کا تقاضہ نہیں کریں اور گھر میں بیٹھ کر ہی کرکٹ سے لطف اٹھائیں‘۔
وہلی کی اسٹوری پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے شوہر کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے خود بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ’اور میں بھی یہ بتانا چاہتی ہوں کہ کوہلی کی جانب سے جواب نہ ملنے پر پلیز مجھ سے بھی درخواست نہیں کی جائے‘۔
اداکارہ نے بات کو سمجھنے کیلئے شکریہ بھی ادا کیا۔