فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026: پاکستان کو 12 سال بعد میزبانی مل گئی

پاکستان 12 سال بعد ورلڈکپ کوالیفائر کی میزبانی کرے گا۔

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر 2026 کیلئے ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے اسلام آباد میں میچ کا گرین سگنل دے دیا۔

پاکستان کمبوڈیا میچ کا میزبان جناح اسٹیڈیم اسلام آباد ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے برازیلین گول کیپنگ کوچ کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

برازیل کے راجیریو راموس کمبوڈیا میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے ۔

یاد رہے کہ پاکستان کو ورلڈکپ کوالیفائر میں ہوم میچ 17 اکتوبر کو کمبوڈیا سے کھیلنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں