نیدر لینڈز سے میچ سے قبل لیجنڈ کرکٹر لارا کا پاکستان کو پیغام

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا نے نیدر لینڈز سے میچ سے قبل پاکستان ٹیم سے ایک درخواست کی ہے۔

بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ میں ٹیم پاکستان اپنی جنگ کا آغاز آج سے کرے گی جہاں حیدر آباد دکن میں گرین شرٹس کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا۔

نیدرلینڈ کے خلاف پاکستان کے پہلے مقابلے سے قبل انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر برائن لارا نے پاکستان ٹیم سے درخواست کی۔

سابق کرکٹر لارا نے کہا کہ پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف جیتنا چاہیے، میری درخواست ہے کہ پاکستان ٹیم نیدرلینڈز کو آسان نہ لے ۔

لیجنڈ کرکٹر نے لکھا کہ کوالیفائرز میں ڈچ ٹیم نے اپنی کلاس دکھائی ہے تاہم پاکستان ٹیم کو تجربے اور بولنگ اٹیک کی وجہ سے ہمیشہ ایسی ٹیموں پر برتری حاصل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں