بلوچستان میں محکمہ اینٹی کرپشن اور محکمہ ریونیو میں ٹھن گئی۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے 10 روز قبل بدعنوانی کے الزام میں محکمہ ریونیو کے 3 اہلکاروں کو گرفتار کیا تو محکمہ ریونیو کے عملے نے صوبے بھر میں ہڑتال کرکے تحصیل دفاتر بند کردیے۔
محکمہ ریونیو نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن واحد کاکڑ کو جائیداد کی منتقلی پر ڈھائی کروڑ روپے کا نوٹس بھجوا دیا جس پر واحد کاکڑ نے کہا کہ ان کی تمام جائیداد ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہیں اور ان کے ذمہ صرف 90 ہزار کا ٹیکس بنتا ہے۔