پشاور: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا

پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں نے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔

مشتعل علاقہ مکینوں نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے عملے کو دھمکیاں دیتے ہوئے زبردستی گرڈ اسٹیشن کے اندر گھس کر گلوزئی فیڈرآن کردیا۔

بنوں میں بھی علاقہ مکینوں نے کورم گڑھی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کر پتھراؤ کیا، پیسکو عملے کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زبردستی آمندی فیڈر آن کر دیا۔

ترجمان پیسکو کے مطابق بجلی چوری کے باعث گلوزئی فیڈر پر 93 اور آمندی فیڈر پر 84 فیصد سے زائد لاسز ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پیسکو عملے کی سکیورٹی کیلئے پولیس بلا لی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں