ہیکرز نے امریکی فیملی جینیٹکس ویب سائٹ سے چرایا ہوا ڈیٹا فروخت کیلئے پیش کردیا

ہیکرز نے ’23 اینڈ می‘ نامی امریکی بائیو ٹینکالوجی اور فیملی جینیٹکس ویب سائٹ سے چرایا ہوا ڈیٹا آن لائن ڈیجیٹل چور بازار میں فروخت کیلئے پیش کر دیا۔

اپنے ایک بیان میں امریکی ویب سائٹ 23 اینڈ میں کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز 23 اینڈ می کے صارفین کے اکاؤنٹس کے ذریعے ڈیٹا چوری کیا گیا لیکن کمپنی کی سکیورٹی بریچ نہیں ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ تاحال ایسے شواہد یا علامات نظر نہیں آئیں کہ جس سے اندازہ کیا جا سکتا ہو کہ کمپنی کے سکیورٹی سسٹم کو توڑ کر ڈیٹا چوری کیا گیا ہو۔

ویب سائٹ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر ہیکرز نے صارفین کے دوسری ویب سائٹوں کے پاسورڈ ہیک کرکے انہیں ہماری سائٹ پر بھی آزمایہ اور ڈیٹا چرانے میں کامیاب ہوئے۔

ویب سائٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ممکنہ طور پر ڈیٹا چرانے کیلئے یہی ’کریڈینشل اسٹفنگ‘ نامی تکنیک استعمال کی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ماہرین آن لائن مختلف اکاؤنٹس کیلئے مختلف پاسورڈ رکھنے کی تجویز دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں