عوام کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے: مریم

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہربار کی طرح اس باربھی نوازشریف پاکستان کو ٹھیک کرکے دکھائےگا۔

لاہور میں یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کا ساتھ مہنگائی سے نجات کی ضمانت ہے، عوام کے ووٹ سے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔

دوسری جانب (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ 21 اکتوبر کو گھروں سے نکلیں اور پاکستان کی معاشی ترقی کے معمار کا بھرپور استقبال کریں۔

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا اب الیکشن نزدیک ہے، حلقہ بندیاں ہوگئیں، الیکشن ضرور ہوں گے، جنوری کے آخری عشرے میں الیکشن ہیں اور ووٹ کو عزت ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں