اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بار پھر فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور بمباری کو اسرائیل کا حق اور فرض قرار دے دیا۔
امریکی صدر نے اسرائیل کو اپنے ساتھ کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں کا جواب دینا اسرائیل کا حق اور فرض ہے، امریکا یقینی بنائے گا کہ اسرائیل اپنا دفاع کرسکے۔
امریکی صدر نے اسرائیل میں حماس کے حملوں میں 14 امریکیوں کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی۔
دوسری جانب اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران حماس کے حملوں کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حماس جیسے حملے ہولوکاسٹ کے بعد کبھی نہیں دیکھے۔